نئی دہلی، 17 اکتوبر (یوا ین آئی) سپریم کورٹ نے بہار میں سیوان کے صحافی
راجدیو رنجن کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کر نے والے مرکزی تفتیشی بیورو
(سی بی آئی) کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا آج حکم
دیا۔ عدالت عظمی نے مقتولہ صحافی کی بیوی آشا رنجن کی درخواست کی سماعت کے دوران
سی بی آئی سے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات تین ماہ میں مکمل کرے۔ اس سے پہلے بہار حکومت نے اس معاملے میں عدالت کے نوٹس کا جواب دیا۔